ابنا: عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دھشتگرد گروہ "داعش" پر پے در پے بھاری حملے کئیے جانے کے بعد ، عراق کی سیکیورٹی فورسیز اور انٹیلیجینس اداروں نے دھشتگرد گروہ "داعش" کے سرغنہ "ابوبکر البغدادی" کی نئی تصویر اور اس کے کچھ خطوط حاصل کر لیئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق "داعش" کے سرغنہ کی تصوریر حاصل ہونے کے بعد اس دھشتگرد کی گرفتاری کا امکان بڑھ گيا ہے اور سیکیورٹی فورسیز اس نزدیک پہنچ چکی ہیں۔ عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس فرد کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات فراہم کرنے میں سیکیورٹی کی مدد کریں۔
.......
/169